ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنوری۔ فروری میں کورونا کی دوسری لہر کا اندیشہ ، سال نو کے جشن پر امتناع اور رات کا کرفیو نافذ کرنے تکنیکی مشاورتی کمیٹی کی سفارش

جنوری۔ فروری میں کورونا کی دوسری لہر کا اندیشہ ، سال نو کے جشن پر امتناع اور رات کا کرفیو نافذ کرنے تکنیکی مشاورتی کمیٹی کی سفارش

Thu, 03 Dec 2020 12:32:01    S.O. News Service

بنگلورو، 3؍ دسمبر (ایس او نیوز؍ پی ٹی آئی) کرناٹک میں کورونا  کے لئے قائم تکنیکی مشاورتی کمیٹی (ٹی اے سی ) نے کہا کہ ریاست میں جنوری۔ فروری 2021 میں کورونا وبا  کی دوسری لہر آنے کےا ندیشہ ہے۔ کمیٹی نے جنوری کے پہلے ہفتے میں سرکاری اور خانگی اسپتالوں میں طبی سہولتوں کو بستروں ، آئی سی یو، وینٹی لیٹر وغیرہ کے لحاظ سے اکتوبر کی سطح کی طرف ہی تیار رہنے (جب روزانہ 10 ہزار سے زائد کیسس سامنے آرہے تھے) کو کہا ہے۔ کمیٹی نے کہا کہ یا پھر ایسا انتظام ہو کہ ہدایت ملنے پر زیادہ سے زیادہ 3-2 دن کے مختصر وقفہ میں ان سہولتوں میں اضافہ کیا جاسکے۔ کمیٹی نے 26 ؍ دسمبر سے یکم جنوری تک نئے سال کے عام جشن پر بھی امتناع عائد کرنے کی سفارش کی ہے اور ساتھ ہی اس مدت کے دوران رات کا کرفیو (رات آٹھ  بجے سے صبح 2 بجے تک ) نافذ کرنے کو بھی کہا ہے۔ ٹی اے سی نے 24؍ نومبر کو منعقد ہ اپنے 53 ویں اجلاس میں تبادلہ خیال کی بنیاد پر کرناٹک میں کورونا کی دوسری لہر کے لئے شناخت اور انسدادی اقدامات پر غور و خوض کیا۔ ٹی اے سی کے مطابق اضلاع اور ریاستی سطح پر وبا کی سات دنوں کی اوسط شرح نمو اور آراو پر قریبی نظر رکھ کر ریاست میں کووڈ19 کی دوسری لہر کا جلد پتا لگا یا جاسکتا ہے۔

وزیر صحت سدھا کر نے یہاں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تکنیکی مشاورتی کمیٹی کی سفارشات پر سرکاری سطح پر ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری وبا کی شرح 1.2 فیصد سے کم ہے۔ ٹی اے سی کی رپورٹ کہتی ہے کہ وبا کی ایک دوسری لہر آسکتی ہے۔ اگلے کچھ دنوں میں اس سلسلے میں ایک اجلاس ہوگا۔ اجلاس کے نتیجہ پر چیف منسٹر سے تبادلہ خیال کیا جائے گا اور قطعی فیصلہ لیا جائے گا۔‘‘ رات کے کرفیو کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے ۔وزیر نے کہا کہ سفارشات پر تبادلہ خیال کیے ابھی اجلاس منعقد ہونا ہے۔


Share: